پان[2]

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مانتڑی، کلف۔(فرہنگ آصفیہ، 368:1)(پلیٹس) آہار، وہ چیز جو نئے بنے ہوئے کپڑے پر صیقل کرنے کے لیے ملتے ہیں۔      ( ١٩٩٥ء، ماخوذ : زمان گویا، سہہ ماہی اردو جولائ ) ٢ - نئے کپڑے کے ان بنے دھاگے۔(پلیٹس)

اشتقاق

سنسکرت سے اردو میں آیا اور "پلیٹس" میں موجود ہے جسے "فرہنگ آصفیہ" نے نقل کیا ہے۔ اصل سنسکرت میں اس کا تلفظ "پان" ہے۔

جنس: مؤنث